پاکستان کے ساتھ بین سرحدی تجارت معطل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے پنجشنبہ کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ہندوستان نے جمعہ سے بین سرحدی تجارت کو بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے بیان کے مطابق تحقیقاتی ایجنسیوں کو پتہ چلا ہے کہ بین سرحدی راستے کا پڑوسی ملک (پاکستان) کے بعض عناصر کی جانب سے غلط استعمال، اسلحہ، منشیات اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا۔