اسلام آباد : پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والا بالسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ شاہین ون اے بالسٹک میزائل پاکستانی فوج کا اہم میزائل سمجھا جاتا ہے۔ شاہین ون اے بالسٹک میزائل 900 کیلو میٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔ میزائل تجربہ کا مقصد ہتھیاروں کے سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرس کو دیکھنا تھا۔ میزائل کے کامیاب تجربہ پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے سائنسدانوں اور انڈینس کو مبارکباد دی ہے۔