اسلام آباد: ہند۔پاک کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کا شیئر بازار مندی کا شکار ہے اور آج اس میں 2500سے زیادہ پوائنٹس کی کمی درج کی گئی ۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے پیدا ہوئی کشیدہ صورتحال نے پاکستان کے شیئر بازار پر بھی منفی اثر ڈالا ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔ ادارہ جاتی اور خردہ سرمایہ کار دونوں نے مارکیٹ میں اپنے شیئر زفروخت ہوئے ۔مارکیٹ کے تجزیہ کارا سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ گزشتہ ہفتہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قرار دے رہے ہیں۔