پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 223 نئے معاملے

   

نئی دہلی/ اسلام آباد : پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 223 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے خطے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت پنجاب کے سکریٹری عمران سکندر نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 223 کیسز میں سے 167 صوبائی دارالحکومت لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد کے پڑوسی ضلع راولپنڈی سے کم از کم 35 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے 1،659 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔