کراچی ، 18 اگست (ایجنسیز) پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکہ میں جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنمنٹ جیت لیا۔12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ٹورنمنٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے ملائیشیائی حریف کو شکست دی۔ ناتھن کیوے کے خلاف عرفان نے 40 منٹ میں 3-1 سے فتح حاصل کی۔ عرفان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد واپسی کرکے لگاتار 3 گیمز جیتے۔ فائنل میں عرفان کی جیت کا اسکور 11-8، 2-11، 2-11 ، 6-11 رہا۔ یہ رواں سال عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔