پاکستان کے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اعتراضات

   

ممبئی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ملک کی سیاسی جماعتوں اور دیگر سمیت انڈین فلم اینڈ ٹیلی وڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فلم ساز اشوک پنڈت نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اعتراض کیا ہے اور ان کی فلم’ابیر گلال‘ کے ریلیز ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔اس حوالے سے ماورا حسین نے حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتی، دنیا ہمیشہ سے اسی طرح چلتی آ رہی ہے ا۔ماورا حسین نے فواد خان کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہا کہ انہیں اُمید ہے کہ فلم ’ابیر گلال‘ باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حالات اجازت دیں تو میں ضرور ہندوستانی فلموں میں کام کرنا چاہوں گی اور مجھے امید ہے کہ ایک دن ہم سنیما میں بہتر دن دیکھیں گے۔واضح رہے کہ 2016ء میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پابندی کو باضابطہ قانونی شکل دینے کیلئے شیو سینا نے 2023ء میں عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی جو عدالت نے مسترد کر دیاتھا اور پاکستانی فنکاروں پر عائد خود ساختہ پابندی ختم کر دی تھی۔2018ء کے بعد سے اب تک کسی پاکستانی فنکار نے ہندی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔