پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارش سے 10 ہلاکتیں

   

Ferty9 Clinic

کراچی ؍ پشاور ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوئی شدید بارش سے کم و بیش 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں چار بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں پاکستان کے اعظم ترین شہر کراچی تین افراد برقی شاک سے ہلاک ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہونے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں پانچ افراد بشمول دو بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ صوبائی ڈیساسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے مطابق شنگریلا میں دو، بونیرہ من شیرا اور ایبٹ آباد میں ایک ایک فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مجموعی طور پر زائد از 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبہ میں شدید بارش کی وجہ سے پانچ مکانات، دو جھونپڑے اور تین اسکولی عمارات کو شدید نقصان پہنچا۔ چترال اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے سرگودھا شہر دو بچے ایک چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ شیخوپورہ میں بھی چھت گرنے کے پانچ واقعات رونما ہونے کی اطلاع ہے۔ کراچی، میرپورخاص، تھٹہ، حیدرآبادی شہید بے نظیرآباد، کلت اور مکران ڈیویژنس میں گرج اور چمک کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔