اسلام آباد، 27 اگست (یو این آئی) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی شدت 5اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔