پاکستان کے ملتان، لاہور میں اے کیو آئی 1,900 سے تجاوز

   

اسلام آباد: پاکستان میں فضائی آلودگی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ، جس سے عوام کی زندگی مشکل ہو رہی ہے اور صوبہ پنجاب کے ملتان اور لاہور جیسے شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1,900 سے تجاوز کر گیا ۔ ملتان جمعہ کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، جہاں اے کیو آئی 2100 ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی سے فی الحال راحت کی امید نہیں ہے اور حکام آلودگی سے نمٹنے میں بے بس ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے حکام نے پنجاب بھر میں پارکس، میوزیم اور اسکول 17 نومبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔آلودگی پہلے 382.2 ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ ڈبلیوایچ او کی سالانہ ہوا کے معیار کی گائیڈ لائن ویلیو سے 76.4 گنا زیادہ ہے ۔ہوا میں شدید زہریلے پن کے علاوہ پنجاب میں گردوغبار نے آمدورفت کو بھی متاثر کیا ہے ۔