پاکستان کے ناعاقبت اندیش حرکات کا جواب دیا جائیگا

   

Ferty9 Clinic

پڑوسی ملک عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ : جنرل نراوانے
نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی افواج کے سربراہ جنرل ایم ایم نراوانے نے پاکستان کو دی گئی ایک سخت وارننگ میں کہا کہ اسلام آباد جب تک سرحد پار غلط مہم بندی اور کشمیری عوام کو آزادی کے نعرہ پر اکسانے کے سلسلہ کو ترک نہیں کرتا، ہندوستان کی طرف سے اس کی اس قسم کی تمام حرکات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 13 لاکھ سپاہیوں پر مشتمل ہندوستان کی طاقتور فوج کے سربراہ جنرل نراوانے نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ہنوز دہشت گردوں کو کشمیر میں ڈھکیلنے کے تنگ نظر، ناعاقبت اندیش اور محدود ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے۔ یہ ملک (پاکستان) امن و استحکام کیلئے عالمی خطرہ بن گیا ہے۔ ہانڈوارہ انکاؤنٹر کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل نراوانے نے کہا کہ 21 ویں راشٹریہ رائفلس بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آشوتوش شرما اور دیگر چار سیکوریٹی اہلکاروں پر ہندوستان کو فخر ہے۔ یہ تمام پانچ سیکوریٹی اہلکار نے ہفتہ کو شمالی کشمیر میں ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔
جموں وکشمیر میں شبانہ نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد
سری نگر، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔یو ٹی انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شام سات بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم نقل وحرکت کے لئے پاسز رکھنے والے اور میڈیکل ایمرجنسی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا: ‘تمام علاقوں میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کی نقل وحرکت ممنوعہ قرار دی گئی ہے ۔ پاسز کے بغیر کسی بھی طرح کی نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم میڈیکل ایمرجنسی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی’۔دریں اثنا کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع کو ریڈ زون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔