پاکستان کے پلیٹ فورم سے ششی تھرور کا متنازعہ بیان ، بی جے پی کی تنقید

   

نئی دہلی : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کے پلیٹ فارم سے متنازعہ بیان دیا ہے ۔ بی جے پی نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ششی تھرور پاکستان میں ہندوستان کو نیچا دکھانے اور بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ششی تھرور نے ہندوستان کا مذاق اڑایا ہے ۔ لاہور لٹریچر فیسٹول میں ورچیول میڈیم کے ذریعہ پاکستان کے پلیٹ فورم سے اپنے ہی ملک کی برائی کی ہے ۔ ششی تھرور نے تبلیغی جماعت کے تعلق سے کہا کہ ہندوستان کی حکومت اس جماعت کے ساتھ تعصب کررہی ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلارہی ہے ۔ کانگریس نے بی جے پی کے ترجمان کے جواب میں کہا کہ کورونا کے معاملے میں پاکستان نے بہتر اقدامات کئے ہیں ۔ ہندوستان کو پاکستان سے سبق حاصل کرنا چاہئیے ۔