اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک کمانڈر سمیت 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے یہ اطلاع دی۔ سی ٹی ڈی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے صوبے بھر میں الگ الگ کارروائیوں کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک چھاپے میں کمانڈر کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا جو صوبے میں کچھ حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تاہم سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔