اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں ایک مشترکہ سیکورٹی آپریشن میں کم از کم 10 جنگجو مارے گئے ۔ مقامی پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع میانوالی کے علاقے مکروال میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا گیا جہاں عسکریت پسندوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ تصادم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی باشندہ زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔