پاکستان کے پہلے ’’صرف سکھوں کیلئے ‘‘ اسکول کا قیام

   

پشاور ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر پشاور میں پہلی بار ایک ایسا اسکول قائم کیا جارہا ہے جہاں صرف سکھوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ حکومت کے صوبائی اوقاف ڈپارٹمنٹ نے اسکول کی عمارت کی تعمیر کی منظوری دی ہے اور اس کی تعمیر کیلئے 22 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے منتخبہ نمائندوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ سکھ برادری کیلئے علیحدہ اسکول کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔ 2019-20ء کے اقلیتی بجٹ میں صوبائی حکومت سے 5.5 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جبکہ اقلیتی فرقہ کے تہواروں کو منانے 86 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔