پاکستان کے چھٹے مقام کو خطرہ

   

دبئی ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹٰم کی ونڈے عالمی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر تنزلی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ونڈے سیریز میں میزبان کے خلاف کلین سویپ یا 4-1 سے شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو ایک درجہ پیچھے ہٹنا پڑے گا۔پاکستان نے پانچوں میچز میں فتح سمیٹی تو چوتھے مقام پر قبضہ جمایا گیا ۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر ہے جب کہ پاکستان کی پانچواں مقام ہے۔ مشکل وکٹوں پر ٹسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم کے لئے ونڈے سیریز جیتنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔