نئی دہلی :پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور میزائل کے ذریعہ کئے گئے حملوں پر ہندوستانی وزارت دفاع نے بیان جاری کیا ہے ۔ بیان کے مطابق جموں ‘ پٹھان کوٹ اور اودھمپور میں ہندوستانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ وزارت دفاع کے مطابق ہندوستانی افواج نے طئے شدہ ‘ رہنما اصولوں کے مطابق بھرپورا ور موثر جواب دیا جس کی بدولت نہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تباہی ہوئی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے عوام کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے افواج مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں۔