جموں، 2ستمبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے پاکستان سے چلائے جا رہے ڈرون ڈراپنگ سنڈیکیٹ کو بے نقاب کرکے جموں و کشمیر و پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 29 جولائی کو ہیرانگر کے گاؤں چھن تانڈا، بین الاقوامی سرحد کے نزدیک، ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ایک مشتبہ پیکٹ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ بروقت کارروائی کے دوران پولیس اور بی ایس ایف نے تقریباً 447 گرام پوست (افیم) برآمد کر کے معاملہ درج کیا۔