اسلام آباد ۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے منگل کو کروز میزائیل رعد
II
کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس میزائیل کی رینج 600 کیلومیٹر ہے۔ ملٹری نے اعلان کیا کہ اس تجربہ کے ساتھ فضائی راستے سے زمین اور سمندر میں ملٹری کی قابلیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ رعد
II
کا سسٹم اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے جس سے نشانوں تک ٹھیک ٹھیک پہنچنا یقینی ہوجاتا ہے ۔ ملٹری کے میڈیا ونگ انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس کے مطابق اس کامیاب تجربہ کا مشاہدہ سینئر پاکستان آرمی آفیسرس اور ملٹری عہدیداروں نے کیا ۔ گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر نے کہاتھا کہ پاکستان زمین سے زمین پر نشانہ لگانے والے بیلسٹک میزائیل غزنوی کی کامیاب ٹریننگ منعقد کرچکا ہے ۔ یہ میزائیل 290 کیلومیٹر کی رینج رکھتا ہے ۔
