پاکستان کے گزشتہ 4 سال میں مظاہرے انتہائی مایوس کن

   

لندن۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چار سال سے پاکستان ٹیم کی ونڈے میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ 2015 کے ورلڈکپ کے بعد سے موجودہ ورلڈکپ شروع ہونے تک ٹیم نے 82 میں میچز کھیلے، 35 جیتے، 42 ہارے، پانچ میچ نامکمل رہے۔ جیت کا تناسب 68.42 فیصد رہا۔ پاکستان نے خود سے بہتر درجہ کی ٹیموں سے ہر سیریز ہاری، البتہ نچلے مقام کی ٹیموں کی حامل ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ، سری لنکا اور افغانستا ن کے خلاف بازی جیتی ہے۔ مذکورہ ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر جو 36 میچ کھیلے ان میں سے اس نے 26 جیتے اور آٹھ میں اسے شکست ہوئی۔ چار برسوں میں بنگلہ دیش کا چار مرتبہ سامنا کیا ہے اور چاروں مرتبہ شکست کھائی۔ بنگلہ دیش نے گذشتہ سال بھی ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اس عرصے میںتین مرتبہ دو طرفہ سیریز کھیلیں اور ہر مرتبہ شکست کھائی۔ چمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دی تھی۔