پاکستان کے یوم آزادی پرہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کو مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کیں

   

سری نگر: ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں پیش کیں۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں میں ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں بانٹ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاتاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام ایل او سی کے متصل دیہاتوں میں قیام امن کے لئے ہندوستانی فوج کی کاوشوں کی سراہنا و ستائش کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کی مثبت کوششوں سے ایل او سی پر دیر پا امن قائم ہونے کا مقصد پورا ہوگا۔