پاکستان ہائی کمشنر کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

   

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہائی کمشنر سہیل محمود نے درگہ اجمیر شریف میں جاری 807 ویں عرس کے موقع پر دعا و فاتحہ خوانی کی ۔ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒکے عرس کے موقع پر درگاہ شریف میں فاتحہ اور مراسم کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ سہیل محمود نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے درگاہ پر روایتی چادر چڑھائی ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ ، حضرت بابا فر یدؒ اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ جیسے بزرگوں نے برصغیر کے عوام میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔