پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی میں اضافہ

   

نئی دہلی15فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔اونتی پورہ میں جمعرات کو ہوئے خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 49 جوان شہید ہو گئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے ۔