اسلام آباد : پاکستان کے صدر عارف علوی نے جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک لوگوں کی بہتری کے لیے ہیپاٹائٹس کی روک تھام، کنٹرول اور خاتمے کو قومی ترجیح بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہیپاٹائٹس سی کے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرین پاکستان میں ہیں جہاں اس وقت ایک کروڑ سے زائد مریض اس مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری آبادی کی فعال جانچ اور مثبت پائے جانے والوں کے فوری علاج کی ضرورت ہے ۔