اسلام آباد:پاکستان کے نائب وزیر دفاع حمود الزماں خان نے کہا ہے کہ یوکرین میں تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور پاکستان متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد جاری رکھے گا۔مسٹر خان نے بین الاقوامی سلامتی پر ماسکو کانفرنس میں کہا ‘‘پاکستان یوکرین میں تنازعہ کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل کی ضرورت کا اعلان کرتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں شہری آبادی کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرتا رہے گا۔’