پاکستان ۔ نیوزی لینڈ پہلا ٹسٹ ڈرا

   

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹسٹ آج ڈرا ہوگیا ۔ پانچویں و آخری روز سعود شکیل اور محمد وسیم کی لوور آرڈر میں عمدہ بیٹنگ نے بابر اعظم زیرقیادت میزبان ٹیم کو میچ ڈرا کرانے میں مدد کی ۔ پاکستان نے 438 اور 311/8d اسکور کئے ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی جوابی اننگز میں 612/9d بنائے ۔ دوسری اننگز میں ان کا اسکور 61/1 رہا ۔ ولیمسن کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔