پاکستان : 4 ہزار نئے کورونا معاملے ، 89اموات

   

اسلام آباد: پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والا عالمی وبا پاکستان کو بھی اپنی زند میں لے رکھا ہے اور کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 89 اموات ہوئیں اور 4 ہزار103 کوروناکے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹے میں 89 کورونامریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد25ہزار978 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 61ہزار651 کورونا ٹسٹ کئے گئے ، جس میں سے 4 ہزار 103 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران ٹسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 67 ہزار 791 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 941 ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 33 ہزار 931، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 99 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔