کراچی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ آفریقی کوچ مکی آرتھر کی سبکدوشی کے بعد سابق کرکٹر محسن خاں نے تصدیق کی کہ ہیڈ کوچ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ محسن خاں پہلے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں اور وہ فی الحال قائم مقام ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھاتی رہے ہیں، کہا کہ پی سی بی اپنے ہی ملک کے کوئی قابل کھلاڑی کو یہ ذمہ دے سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں معیاری اور قابل افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کو اس عہدہ کی پیشکش کی جاچکی تھی لیکن محض رشوت خور انتظامیہ کی بدولت اس کو قبول نہیں کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نہ تو کوئی خارجی ملک کا کوچ چاہئے اور نہ ہی خارجی خدمات، اس کی ناکامی کی بہترین مثال مکی آرتھر کا تقرر ہے۔