پاکسو معاملات کا جلد تصفیہ ہونا چاہیئے:جسٹس محبوب علی

   

لکھنؤ: اترپردیش میں جوڈیشیل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین جسٹس محبوب علی نے کہا کہ پاکسو ایکٹ کے تحت درج معاملات میں موثر پروی کر کے ملزمین کو زیادہ سزا دلانے کی کوشش پراسیکیوشن کے افسران کے ذریعہ کئے جائیں۔جسٹس محبوب علی آج یہاں جوڈیشیل ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں محکمہ داخلہ کے اشتراک سے منعقد پروگرام میں خصوصی جج(پاکسو)پولیس اور پراسیکیوشن کے سینئر افسران اور پاکسو معاملات میں پیروی کے کے لئے خصوصی بپلک پراسیکیوٹر کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصدر پاکسو معامالات کی پیروی کے لئے تعینات اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرس کو جدید لیگل سسٹم سے متعاف کرانا،عملی دشواریوں کو دور کرنا اور ان کو ایسے معاملات کے تئیں مزید حساس بنانا تھا۔