پاک۔افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ

   

اسلام آباد / کابل : 12 اکٹوبر ( ایجنسیز ) پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ سعودی عرب کو اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں ہونے والی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش ہے۔سعودی عرب کاکہنا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، کشیدگی سے گریز اور بات چیت اور حکمت کو اپنائیں، جو کشیدگی کو کم کرنے اور خطہ کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن کا مقصد امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے مزید کہا گیا ہیکہ وہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا خواہش مند ہے جس سے برادر پاکستانی اور افغان عوام کو استحکام اور خوشحالی حاصل ہوگی۔