اسلام آباد / کابل / بیجنگ : 4 جون ( ایجنسیز ) مئی کے اواخر میں جب چین، پاکستان اور افغانستان نے ایک اعلیٰ سطحی غیر رسمی سربراہ اجلاس میں شرکت کی تو یہ ممکنہ طور پر علاقائی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی کی میزبانی میں بند کمرے میں ہونے والے اس اجلاس میں چین کے خصوصی ایلچی یو شیاؤ یونگ اور پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق نے شرکت کی۔ یہ سربراہی اجلاس سہ فریقی مکالمے کے میکانزم کا ایک اہم جزو ہے جو 2017 سے موجودہے۔سربراہی اجلاس کے دوران سیاسی اعتماد بڑھانے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہم آہنگی اور معاشی انضمام کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ایجنڈا نہ صرف افغانستان اور پاکستان کے درمیان چین کے ثالثی کے کردار کو تقویت دیتاہے بلکہ ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کی تشکیل میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ سہ فریقی تعاون کا یہ اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خطے میں ایک غیر مستحکم سیاسی منظر نامے کے خلاف آتا ہے ، جس کی نشاندہی ہندوستان اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی تنازعہ سے ہوتی ہے۔
ایران کے شہر سرباز میں
2 پاکستانیوں کا قتل
اسلام آباد، 4 جون (یو این آئی)ایران میں مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے ۔ دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے ۔ڈان نیوز کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے ۔