اسلام آباد: روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعہ کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے یہ اطلاع دی۔ اسلام آباد اور کابل کے درمیان موجودہ اختلافات کو دیکھتے ہوئے ، اگر دونوں فریق اسے مناسب سمجھیں، تو روس ان کا حل تلاش کرنے کیلئے ثالث کے طور پر کام کرنے کو تیار ہے ۔ ماسکو فارمیٹ اس کیلئے موزوں پلیٹ فارم ہو سکتا ہے ۔ ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنا بنیادی طور پر اسلام آباد اور کابل کا استحقاق ہے ، لیکن یہ روس کے مفادات کو بھی پورا کرتا ہے۔ماسکو نے بار بار خطے کے استحکام کی وکالت کی ، اور افغانستان کے لوگوں کے’منجمد‘ فنڈز کو فوری طور پر جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔