اسلام آباد: پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ بحال کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان اہم اجلاس میں مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ، جس کے نتیجے میں آج بھی پاک افغان سرحد تجارت کے لیے بند ہے ۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آج ساتویں روز بھی پاک افغان چمن بارڈر غیر معینہ مدت کے لئے بند ہے ۔