کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے رواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیش قیاسی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔ اسپیڈ اسٹارنے مزید کہا کہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو ڈرانے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا کہ بس آپ لوگوں کو ڈرنا نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آسٹریلیا کے مدِمقابل ہوگی،جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشاں ہوگی۔