لاہور ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کی کپتانوں بسمہ معروف اور سلمہ خاتون نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے اچھا مقابلہ ہوگا، سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی کپتان سلمہ خاتون نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کے لیے مدرگار ثابت ہوگی۔ پاکستان کا پہلے بھی دورہ کیا ہے یہاں کی حالات میں کھیلنا آسان نہیں ہے لیکن کوشش ہو گی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہے کہ سابق کپتان ثنا میر پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی ،وہ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔