پاک۔ ویسٹ انڈیز میچز ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

   

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ سوپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پیانل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثنا میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جب کہ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پریزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔