پاک۔ چین بائیو ہیلتھ ایگریکلچر ڈیموسٹریشن پارک کا افتتاح

   

اسلام آباد:پاکستان اور چین کی تیرہ سال کی کوششوں کے بعد بالآخر پاک چین بائیو ہیلتھ ایگریکلچر ڈیموسٹریشن پارک کا افتتاح کر دیا گیا، ڈیموسٹریشن پارک زمین کے ایک محدود حصے سے زیادہ ہے،یہ سائنسی تحقیق، ہنر کی نشوونما، بین الاقوامی تبادلے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں پاک چین تعاون کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ بات چین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے پروفیسر ڑانگ لی سن نے چائنا اکنامک نیٹ کوپینل انٹرویو کہی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پینل انٹرویو میں پاک چائنا بائیو ہیلتھ کوآپریشن پراجیکٹ کے اعزازی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین اور یونیورسٹی آف لاہور کے وائس چانسلر اور کئی دیگر نامور پاکستانی پروفیسرز، بزنس لیڈرز اور چین میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی طلباء نے بھی شرکت کی۔