پاک تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

   


اسلام آباد : پاکستان میں نرسری سے لیکر یونیورسٹی سطح تک تمام تعلیمی ادارے یکم ؍ فروری سے کھول دیئے گئے۔ کوروناوائرس کی دوسری لہر کے بعد دو ماہ قبل تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔ پہلی بار ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے لیکن جب کورونا کی دوسری لہر سامنے آئی تو اس کے بعد 25 نومبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔ نویں اور بارہویں جماعتوں کی بازکشادگی 18 جنوری کو عمل میں آئی تھی۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہیکہ کورونا کے رہنمایانہ خطوط پر پوری طرح عمل آوری کی جائے۔