پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار:فضائیہ سربراہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایئر چیف مجاہد انور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں سرپرائز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو کو ختم کیا جائے، ہندوستانی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔