پاک فضائیہ کو برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز

   

لندن19جولائی (یو این آئی) پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے ۔رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، پاک فضائیہ کے طیارے سی 130 کو Concours d‘Elegance Trophy سے نوازا گیا۔یہ عالمی شہرت یافتہ ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا، جے ایف 17 سی بلاک تھری کو ‘اسپرٹ آف دی میٹ’ ٹرافی سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے ، جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا۔جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے ۔