پاک مقبوضہ کشمیر کو حاصل کرنے کا خواب جلد پورا ہوگا: بی جے پی

   

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلدہندوستان میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے ہندوستان کے پشتینی باشندے ہیں۔اُن کے مطابق پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیرہندوستان میں ضم ہوجائے گا۔الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے ، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے 15اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے ۔جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اگلا وزیرا علیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے ۔