پاک کی جیت پرجشن منانے والوں پر یوگی حکومت کا سخت رویہ،درج ہوگا ملک سے غداری کا مقدمہ

,

   

لکھنؤ: بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایسے لوگوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ سی ایم او کی طرف سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “24 اکتوبر کو ہند پاک میچ میں پاکستان کی جیت کے جشن میں پڑوسی ملک کی حمایت میں نعرے لگانے کے معاملے میں اترپردیش پولیس نے سات لوگوں کو گرفتار کیاہے.. پانچ اضلاع سے جب کہ چار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دراصل، ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان سے شکست کے بعد ریاست کے کچھ اضلاع میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔