پاک ۔انگلینڈ سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت

   

کراچی ۔پاکستان انگلینڈ کی ہوم سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ایک گھنٹے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دو انکلوڑر کے ٹکٹس فروخت ہوگئے، ٹکٹ کی سب سے کم قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج صبح شروع ہوئی اور ایک گھنٹے میں ہی نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے چاروں میچز کے دو انکلوڑر کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو مراحل میں 7 ٹی 20 مقابلے ہوں گے جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے ۔