پاک ۔ایران گیس منصوبہ کی حمات نہیں کرتے :امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کے ساتھ کاروباری معاملات چلائے جائیں گے تو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ’ہم ہمیشہ سے ہر ایک کو کہتے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروباری معاملات خطرات کا باعث بن سکتے ہیں اور پابندیوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ہم ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ان الفاظ کو اچھی طرح سمجھ لے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کے قطعی حق میں نہیں۔‘انہوں نے جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی نمائندے ڈونلڈ لو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پچھلے ہفتے کانگریس کے پینل کو یہی بتایا تھا۔‘دوسری جانب پاکستان کی حکومت مںصوبے کی راہ میں حائل رکاوتوں کو دور کرنے کیلئے بین القوامی قانونی فرم سے رابطے پر غور کر رہی ہے۔