آسٹریلیا کا سکیورٹی وجوہات کے سبب پاکستان میں کھیلنے سے انکار: پی سی بی
کراچی۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین ٹیم نے آج پاکستان میں ونڈے سیریز کھیلنے کیلئے سکیورٹی خدشات کے تحت انکار کردیا اور کہا کہ اس سیریز کی ورلڈ کپ تیاری کے پانچ میچس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کافی تاخیر کے بعد اتوار کو اعلان کیا گیا کہ تمام ونڈے سیریز کا اہتمام متحدہ عرب امارات میں 22 تا 31 مارچ کیا گیا ہے۔ 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیائی حکام کو کراچی دورہ کیلئے مدعو کیا تھا تاکہ ایک یا دو میچس کم از کم پاکستان میں کھیلے جاسکیں۔ پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خاں نے کہا کہ آسٹریلیا سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان میں سوپر لیگ میچس کے کامیاب انعقاد پر وہ پاکستان کا دورہ کریں لیکن آسٹریلیا کے فیصلہ نے پاکستان کرکٹ شائقین کو مایوس کردیا اور ان کو آسٹریلین کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ ذاکر خاں نے کہا کہ چونکہ آسٹریلیا ورلڈ چمپین ہے، اس لئے اس ٹیم کے دورہ سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے۔