کراچی ۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تاہم یہ ٹسٹ میچ بارش کے سبب ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ کل یہاں کراچی میں کھیلا جائے گاجس کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تاہم یہ ٹسٹ میچ بارش کے سبب ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ 19دسمبر سے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم میں کم از کم ایک تبدیلی متوقع ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے عثمان شنواری بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے ان کی دوسرے ٹسٹ میچ میں شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر عثمان شنواری دوسرے ٹسٹ میچ میں شرکت نہیں کر پاتے تو ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان میں 10 سال بعد ٹسٹ کرکٹ کی واپسی پنڈی ٹسٹ سے ہوئی تاہم موسم کا اس میچ پر کافی اثر اندازہوا جس کے باعث شائقین کرکٹ کو کچھ خاص مقابلہ دیکھنے کو نہ ملا۔ پنڈی ٹسٹ کے تقریباً 3 دن بارش سے ضائع ہونے کی وجہ سے نتیجہ ڈرا کی صورت میں سامنے آیا۔کراچی ٹسٹ اور موسماب سیریز کا آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں بارش کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ قوی امکانات ہیں کہ کراچی ٹسٹ کے پورے 5 دن کھیل کے لئے دستیاب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے کچھ دن بارش کا کوئی امکان نہیں، ساتھ ہی شہر کا موسم کرکٹ اور شائقین دونوں کے لئے اچھا رہے گا۔
جنوبی افریقہ
دورہ پاکستان کیلئے رضامند
جوہانسبرگ ۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے دورہ پاکستان پر رضامند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ 2020ء کے آخر میں پاکستان آئے گی جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی ایک سیریز کھیلے گی۔