ممبئی ۔ 22 جولائی (ایجنسیز) مہاراشٹرا کے ستارہ شہر کے کرنجے باسپا پیٹھ علاقے میں پیر 21 جولائی کو ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک پاگل عاشق نے اسکول سے واپس آنے والی لڑکی پر سرعام حملہ کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔لڑکی اسکول سے گھر واپس آرہی تھی اچانک ایک نوجوان، جس کی شناخت آرین واگھملے کے طور پر ہوئی ہے، نے اس کا راستہ روک لیا۔ اس نے ایک ہاتھ میں چھری نکالی اور لڑکی کی گردن پر رکھ کر دھمکی دی۔لڑکی دہشت سے چیخ بھی نہیں پائی، صرف ’’مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ‘‘ کی آواز نکال سکی۔اسی دوران امیش اڈاگلے نامی ایک شہری نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور کو پیچھے سے دبوچ لیا اور چاقو چھین کر لڑکی کی جان بچائی۔ ان کی ہمت کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔