حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) شہر اور ضلع رنگاریڈی کے تقریباً 25 پبس اور بارس میں محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر دھاوے کرکے ہبس اور بارس میں آنے والے گاہکوں کا ٹسٹ کیا ۔ عہدیداروں کے مطابق ایک بھی شخص کو ٹسٹ کے دوران رپورٹ پازیٹیو نہیں آئی ۔ سرور نگر ، جوبلی ہلز ،بنجارہ ہلز ، مادھاپور اور دیگر مقامات کے پبس اور بارس میں دھاوے کئے گئے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے منشیات سے پاک ریاست تنانے اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کالجس اور پبس کے اطراف گانجہ کا استعمال زیادہ ہونے کا جس کو حکومت نے سخت نوٹ لیکر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں اور پولیس کو دی اور سخت اقدامات کی ہدایت دی تھی ۔ جس پر پولیس بھی مسلسل گانجہ سپلائیرس کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کر رہی ہے اور سپلائیرس کے خلاف سخت کارروائی بھی کر رہی ہے ۔