پبلک اسکولس کے فروغ کیلئے چار ہزار کروڑ مختص: وزیرتعلیم

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے مہیشورم اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بجٹ میں پبلک اسکولس کے لئے چار ہزار کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے اسکولس کے فروغ کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طلبہ کی تعلیم کے فروغ کیلئے کافی اقدامات کررہی ہے۔