حیدرآباد۔20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے زیر اہتمام تیسری ریاستی سطح کی پبلک ریلیشنس کانفرنس کا 21 اپریل کو ہوٹل پلازا بیگم پیٹ میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار اور حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے وی رمنا چاری مہمان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر اجیت پاٹھک قومی صدر پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا، وائی بابجی سکریٹری جنرل اور یو ایس شرما قومی نائب صدر شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر پی وینو گوپال ریڈی صدرنشین حیدرآباد چیاپٹر صدارت کریں گے ۔ کانفرنس میں 6 مختلف سیشن کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے علحدہ علحدہ موضوعات دیئے گئے ہیں۔ ر