پبلک ریلیشن کونسل آف انڈیا کا قومی ویبنار ملک کے کئی ماہرین کی شرکت

   

حیدرآباد۔/17اپریل، ( سیاست نیوز) پبلک ریلیشن کونسل آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے زیر اہتمام پی آر بریجنگ جنریشن Y اور جنریشن Z کے موضوع پر قومی سطح کا ویبنار منعقد کیا گیا۔ ورچول ویبنار نریش کمار میموریل ٹیالنٹ ہنٹ ویبنار مقابلوں کے سلسلہ کی 9 ویں کڑی ہے۔ ایم بی جے رام صدرنشین ایمریٹس و چیف مینٹر پی آر سی آئی نے صدارت کی۔ ملک بھر سے پبلک ریلیشن کونسل کے مختلف چیاپٹرس نمائندوں نے شرکت کی۔ سینئر منیجر ہیومن ریسورس گیتا مورتی نے کہا کہ 1980 تا 1990 کی دہائی سے تعلق رکھنے والے جنریشن Y ڈیجیٹل دور کے عروج پر رہے۔ اسی طرح 1990 کی دہائی کے بعد جنریشن Z کا سامنا تیزی سے ترقی پذیر ٹکنالوجی اور مواصلات کے ڈیجیٹل دور سے ہوا ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کی پی آر او مس میتالی اگروال نے جنریشن Y کو پختگی کا ثبوت دینے اور تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ اور مواصلات کے شعبوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنا اہم ہے۔ کے رویندرن سینئر نیشنل وائس پریسیڈنٹ، فیڈرک مائیکل، ڈاکٹر گھسیلوال جین، مس اپرنا کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ مس انیجا وائس چیرپرسن، فلپ جوشوا سکریٹری، بی جیکب راس جائنٹ سکریٹری اور نوویل رابنسن خازن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ شکیل احمد صدرنشین پی آر سی آئی حیدرآباد چیاپٹر نے اظہار تشکر کیا۔ر